Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، 5000 روپے تک فروخت ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، 5000 روپے تک فروخت ہونے کا انکشاف

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
10 جون, 2026
شیئر کریں
فوٹو: فائل
شیئر کریں

دینہ اور گردونواح میں گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں مبینہ طور پر من مانا اضافہ شہریوں کے لیے دردِ سر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں جہاں عوام پہلے ہی روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، بجلی کے بھاری بلوں اور دیگر اخراجات کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، وہیں گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ 3600 روپے مقرر ہونے کے باوجود مختلف دکانوں پر گھریلو گیس سلنڈر 4500 سے 5000 روپے تک فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نرخ ناموں کے باوجود بعض گیس ڈیلرز اور دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سرکاری قیمت اور مارکیٹ میں وصول کیے جانے والے نرخوں میں واضح فرق موجود ہے، جس کا براہ راست بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی کے باعث منافع خور عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ ادارے مؤثر نگرانی کریں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تو عوام کو فوری ریلیف مل سکتا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سلنڈروں کی فروخت کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں اور ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ریلیف اسی وقت عوام تک پہنچ سکتا ہے جب قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • احمد نے کہا:
    14 جون, 2026 وقت 11:28 صبح

    6500 کا سید حسین میں مل رہا

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
41%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
38 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دریائے جہلم سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

3 ستمبر, 2024

عام انتخابات: چوہدری شہباز حسین سمیت متعدد امیدواروں کی اپیلیں خارج، کاغذات نامزدگی مسترد

4 جنوری, 2024

دینہ کی یونین کونسل سوہن کا سیکرٹری رشوت لیتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار

14 اکتوبر, 2024

ڈیڈلائن ختم! غیرملکیوں کیخلاف ایکشن شروع، دینہ سے 35 افراد گرفتار، جہلم میں ہولڈنگ سینٹر قائم

1 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں