پنڈدادنخان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان قتل

پنڈدادنخان کے علاقہ پینوال میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پینوال میں 25 سالہ فہد نامی نوجوان کریانہ کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ مسلح موٹرسائیکل افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تحقیقات کر رہے ہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہے یا ٹارگٹ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ لاش کو ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان منتقل کردیا ہے۔

پینوال میں دوسری مسلح واردات میں ساجد ساہی نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد لوٹ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button