Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: بجوالہ جنگل کو بہترین اور مثالی طرز انتظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، سدھیر احمد مغل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: بجوالہ جنگل کو بہترین اور مثالی طرز انتظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، سدھیر احمد مغل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 اگست, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) سدھیر احمد مغل نے کہا ہے کہ بجوالہ جنگل کو بہترین اور مثالی انتظامی ماڈل کے تحت چلایا جا رہا ہے، جہاں وسیع پیمانے پر شجرکاری جاری ہے اور لکڑی چوری کو تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، شہریار علی، راجہ مرزا قدیر بیگ، چوہدری تصور حسین، سید مستفیض اقبال بخاری، چوہدری مہربان حسین، سید ناصر محمود اور مرزا فاران بیگ شامل تھے۔

ڈی ایف او سدھیر احمد مغل نے بتایا کہ ان کی تعیناتی کے بعد بجوالہ جنگل میں ماحولیات کے تحفظ اور سبز انقلاب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی عملہ تعینات ہے تاکہ ان کی افزائش بہتر طریقے سے ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک موسمی مہم نہیں بلکہ پورا سال جاری رہنے والا عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو دہائیاں قبل بجوالہ جنگل لکڑی چوروں کی آماجگاہ بن چکا تھا، تاہم سخت نگرانی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اہلکاروں کی محنت کے نتیجے میں اب اس عمل کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ جنگل کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ہیں، کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اندر گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔

ڈی ایف او سدھیر احمد مغل نے عزم ظاہر کیا کہ جنگلات کے تحفظ اور قدرتی ماحول کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست رویوں کو فروغ دیں اور جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے ڈی ایف او کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجوالہ جنگل کا حالیہ انتظامی ماڈل دوسرے اضلاع کے لیے ایک مثال ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
few clouds
25° _ 25°
53%
1 km/h
پیر
25 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں اوور لوڈ گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے

21 مئی, 2024

جہلم میں ناقص بجلی میٹرز کی خرابی معمول، صارفین اذیت کا شکار

16 نومبر, 2023

کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور آر پی او سید خرم علی کا ضلع جہلم کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

23 جنوری, 2024

سوہاوہ میں وہ یتیم خانہ اب تک نہیں بنا جس کے لیے میں نے 40 ہزار پاؤنڈز عطیہ کیے تھے

16 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں