Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، کمل کھیرا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، کمل کھیرا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا کی وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے،ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ کینیڈا میں مقیم تمام پاکستانی کینیڈا کی سیاست میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں خصوصاً ان کی لبرل پارٹی کو کامیاب کرائیں تاکہ مل جل کر ہم کینیڈا کو ایک عظیم تر ملک بنا سکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ محمد جاوید چودھری اور ان کے صاحبزادوں شہروز علی چودھری اورحسن علی چودھری کی طرف سے اپنی رہائش گاہ میں ان کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ جوئیہ، چودھری طاہر، چودھری طارق لطیف، حمیر خان، حافظ محمد صہیب حفیظ مرزا، حسیب رانا، طاہر خان، محمد آصف، زاہد غلام نبی، وقار حسین، ریاض علی، ادریس خان، طارق حسین، شہروز علی چودھری، حسن علی چودھری، میاں وقاص، میاں توحید اور میاں شاہ زیب کے علاوہ دیگر پاکستانی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کینیڈا کی وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا نے محمد جاوید چودھری اور ان کے صاحبزادوں شہروز علی چودھری اورحسن علی چودھری کی طرف سے دی جانے والی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں نے پہلے تین بار انہیں ممبر پارلیمنٹ بننے میں مدد کی اسی طرح اس بار بھی بھرپور کامیابی دلائیں گے۔

میزبان محمد جاوید چودھری نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا کا ان کے گھر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ محمد جاوید چودھری نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ کینیڈ ا کے 28 اپریل کو وفاقی انتخابات میں 45 ویں کینیڈین پارلیمنٹ کے لیے ہاؤس آف کامنز لئے ہونے والے انتخابات میں تقریباً تمام پارٹیوں میں پاکستانی امیدوار بھی سامنے آئے ہیں۔ان کی لبرل پارٹی کی طرف سے شفقت علی، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد کی اس بار بھی کامیابی یقینی ہے۔ ان تمام پاکستانی امیدواروں نے اپنی نمایاں کارکردگی کی بناء پر اپنی مقبولیت میں اضافہ کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

محمد جاوید چودھری نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں لبرل پارٹی بڑی واضح اکثریت حاصل کرے گی اور اپنی حکومت بنائے گی جبکہ مار کونی وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔پاکستانیوں کی اکثریت لبرل پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں اور اس کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لبرل پارٹی کا اصل مقابلہ پی سی پارٹی کے مابین ہوگا۔ ایک سروے کے مطابق اس وقت 180 نشستوں پر لبرل پارٹی جبکہ پی سی پارٹی 130 نشستوں کے دوسرے نمبر آمنے سامنے ہے جبکہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر نے کے لئے 343 میں سے 172 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے۔

تقریب سے حسن علی چودھری نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی پسند کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔واضح رہے کہ اس بار 2021کینیڈین مردم شماری کی بنیاد پر 343 سیٹوں کے نئے انتخابی نقشے کا استعمال کرنے والا یہ پہلا الیکشن ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مسلم لیگ ن ہالینڈ کا اجلاس، شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد

4 مارچ, 2024

کویت میں مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے

4 جولائی, 2024

پاکستانی طالبعلم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب

9 جون, 2024

سعودی عرب میں جاری ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت

11 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں