جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول بکڑالہ کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا

جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول بکڑالہ کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے انٹر بورڈ ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2023 ، ضلع جہلم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ضمیر حسین کی زیر سرپرستی گزشتہ روز لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں رنراپ کی حیثیت سے سلور میڈل حاصل کرلیا۔

اس موقع پر ہیڈ ٹیچر ایسوسی ایشن کے میڈیا سیکرٹری طارق جاویدنے اْن کی مسلسل کا میابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر حسین ہمیشہ پْر عزم رہ کر کام کرتے ہیں اور ادبی سرگرمیوں میں طلباء کی راہنمائی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ ٹیچر ایسوسی ایشن آئندہ بھی اْن کی کامیابی کے لیے دعا گوہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button