جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پرسٹی پولیس کی اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ پانچ سال قبل تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


