جہلم پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کر کے 209 افراد کو چالان کر کے لاکھوں روپے جرمانے کئے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہلم پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 209 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 31 افراد، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 90 افراد، کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر ایک جبکہ بغیر نمبر پلیٹ کے 04 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔


