فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے، فیصل چوہدری کی استدعا

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آر ڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں آڈیالہ جیل جانے کی اجازت بہت مشکل سے ملتی ہے ، اپنے موکل سے ملنے میں بھی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ میرے موکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے تاکہ ان کے ساتھ کیس کے حوالے سے بات چیت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button