Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برمنگھم: جامع مسجد ہارونیہ کے زیر اہتمام میلادالنبیﷺ کے جلوس اور جلسہ کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برمنگھم: جامع مسجد ہارونیہ کے زیر اہتمام میلادالنبیﷺ کے جلوس اور جلسہ کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برمنگھم: ظہور اسلام سے قبل پورا عرب معاشرہ اندھیروں میں ڈھوبا ہوا تھا، عرب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے، آپﷺ کی آمد سے احترام انسانیت کو معراج مل گئی۔

ان خیالات کا اظہار خلیفہ صوفی صفدر حسین ہارونی، علامہ شفیق الرحمٰن چشتی نے میلاد النبی ﷺ کے جلوس و جلسہ میں کیا۔ دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر ڈاکٹر گوہر نظیر گوہر کی سرپرستی میں سالانہ میلاد النبی ﷺ کاجلوس اور جلسہ جامع مسجد ہارونیہ کے زیر اہتمام نکالا گیا۔

جلوس اور جلسہ کی قیادت خلیفہ صفدر حسین ہارونی نے کی جبکہ داتاؒ کی نگری لاہور سے علامہ شفیق الرحمن چشتی،حافظ بشیر نقشبندی، قاری حنیف صابری،حافظ ابوبکر، علامہ عادل، علامہ ارشد، میاں اتحاد گڈو، راجہ جاوید اقبال ،صوفی محمد ایوب، حاجی یونس، محمد خالد، راجہ اسلم، خلیفہ مختار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جلوس برمنگھم کے ایشیائی اکثریتی علاقے آلم راک اور واشوڈ ہیتھ کی سڑکوں اور بازاروں سے گزرا تو فضا نبی کریمﷺ کی عظمت و شان کے نعروں سے گونج اٹھی، فرزندان اسلام کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی۔

جلوس کے شرکاء کیلئے کھانے پینے کے سٹال بھی لگائے گئے تھے ،جلوس کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکا کا استقبال کیا جاتا رہا، گھڑ سوار بھی سبز پرچم لئے ہمراہ چلتے رہے، جلوس جامع مسجد ہارونیہ پر اختتام پذیر ہوا جہاں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ثناء خوان مصطفیٰﷺ نے بارگاہ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ علما کرام، مشائخ عظام اور مذہبی اسکالرز کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم ﷺکی سیرت اپنانے اور میلاد منانے کیلئے ہے۔ حضور نبی کریمﷺ کی روشن تعلیمات قیامت تک کیلئے مشعل راہ ہیں۔

مقررین کا میلاد کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر میلاد النبی ﷺ کے جلوس و جلسہ سےایک طرف جہاں محبت و عقیدت کا اظہار ہوتا ہے وہاں نوجوان نسل کے دلوں میں حب رسول ﷺاجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

جلوس کے آغاز پر شرکاکیلئے میاں اتحاد گڈو اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے لاہوری ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
67%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
8 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
8 اکتوبر, 2026
کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلہ قانون کی بالادستی کامنہ بولتا ثبوت ہے، انصر محمود

13 جولائی, 2024

بارسلونا: جمشید اکبر وڑائچ میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

26 جولائی, 2024

کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان

5 جنوری, 2024

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

4 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں