برسلز: یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اپنی ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ای کھلی کچہری کے دوران کمیونٹی کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات ہوا۔ کمیونٹی کے نمائندوں کو مشن کی طرف سے اپنے دائرہ اختیار کے اندر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
Amb @amnabaloch4 hosted monthly e-khuli katcheri with the community in 🇧🇪 & 🇱🇺 to address ongoing issues related to service delivery and apprise on initiatives taken by the Embassy for outreach.@ForeignOfficePk@PkPublicDiplo pic.twitter.com/GE8qMWyN8r
— Pakistan Embassy Belgium (@EmbassyPakBel) November 2, 2023
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری پاکستانیوں سے براہ راست گفتگو کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔