کھیوڑہ میں آگ سے جھلسنے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں نوجوان کو آگ لگانے کے مبینہ واقعہ، آگ سے جھلسنے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پنڈدادنخان کے علاقہ ساؤوال کے رہائشی حسیب نامی نوجوان کو مبینہ طور پر دو نوجوان لڑکوں نے گھر بلوا کر آگ لگا دی۔

آگ سے جھلس کر نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نوجوان حسیب کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، نوجوان حسیب موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button