برمنگھم: نعت کونسل یو کے، کے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور الحاج مرزا سجاد حسین و سکینہ بیگم میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین مرزا فیصل محمود کے مرحوم والدین کےلئے ایصال ثواب کی محافل برطانیہ کے شہر برمنگھم اور پاکستان کے شہروں کراچی اور جہلم (سوہاوہ) میں منعقد کی جائیں گی۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں19نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ منعقد کی جائے گی جس میں جید علمائے کرام، عاشقان رسول، نعت خواں حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصيات شرکت کریں گی۔