چوہدری فرخ الطاف کی سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

دینہ: سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اُن کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر چوہدری فرخ الطاف کے جمہوریت کی بقا کیلئے سنہرے فیصلے کو سراہا اور خیر مقدم کیا۔

شہباز شریف نے چوہدری فرخ الطاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا سرمایہ ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) آپ سب کی جماعت ہے۔ آپ کو ضلع جہلم میں سیاسی نمائندے کے طور پر دیکھتا ہوں، آپ نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا جو کبھی نہیں بھو ل سکتے کہ آپ اس وقت جماعت اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے جب مشکل حالات تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button