Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فلسطین سے اظہار یکجہتی: ضلع جہلم میں مظاہرے، ریلیاں اور مارچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فلسطین سے اظہار یکجہتی: ضلع جہلم میں مظاہرے، ریلیاں اور مارچ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

اسرائیل نے فلسطین کی مذاحمتی تحریک حماس کے حملوں کے بعد غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، جہاں پر اسرائیلی بمباری سے عمارتیں تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مرد، بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت دُنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اسرائیلی فضائی بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف ضلع جہلم میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئیں۔

جہلم میں جماعت اسلامی کی جانب سے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی قیادت میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر سے ریلی نکالی گئی جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی جانب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی چوک اہل حدیث سے نکالی گئی جو شاندار چوک سے ہوتی ہوئی چوک اہل حدیث پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

تحریک خدام اہل سنت و الجماعت جہلم کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ل مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق جہلمی کی قیادت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں تمام مسالک، تاجران، وکلاء، سیاسی قائدین اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب جہلم شہر میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر پروفیسر ہارون رفیق نے کی احتجاجی ریلی میں ان کے ساتھ سیاسی سماجی شخصیت محمود مرزا جہلمی، شیخ ندیم، حفظ ظفر اقبال، ملک اشرف محمود صدر انجمن شہریان، سرپرست اعلیٰ محمد غیاث الدین، مرزا اکمل بیگ، ملک افضل اعوان، مولانا معروف احمد، مرزا اشفاق بیگ، ظفر اقبال مغل اور خالد بٹ کے علاوہ سینکڑوں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جہلم شہر کے علاوہ دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے،ریلی کے شرکا نے اسرائیل کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آج سراج الحق کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں کو بیدار کریں کے وہ کھل کر فلسطین کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسلمان ممالک کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ فلسطین کا ساتھ دیں اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز آٹھائیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

محمود مرزا جہلمی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اپنے اصل مقصد کو بھول گی ہے ہم فرقوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ہمارا جو رعب تھا دشمن پر وہ ختم ہو گیا ہے۔ آج دنیا کی سب سے کمزور قوم ہم ہیں آج فلسطین دیکھیں لہو لہو ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا تو آئیے آج ہم ایک قوم بنیں ایک ملت بنیں اور اپنے ملکوں کے اندر ایسے حکمران لائیں جو مسلمانوں کی ترجمانی کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز حماس جنگجوؤں کی جانب سے اچانک حملوں کے بعد اسرائیلی فوج غزہ پر شدید ترین بمباری کر رہی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس میں 23 لاکھ افراد آباد ہیں جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 1500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
57%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رواں ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

6 ستمبر, 2024

جہلم میں تجاوزات کرنے کی کھلی آزادی، وزیراعلیٰ کی تصویر لگاؤ اور موجیں اڑاؤ کا نیا قانون متعارف

23 ستمبر, 2024

جہلم میں شہری کو قتل کرنے کے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 19سال بعدگرفتار

27 مئی, 2024

شہری جعلی رمضان پیکج لنکس سے ہوشیار رہیں، نوسرباز سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر متحرک

17 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں