Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے امدادی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ منگلا ڈیم میں اس وقت سات فٹ پانی کی مزید گنجائش موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیم کو بھرنے میں مزید دس دن لگ سکتے ہیں، جس کے بعد اضافی پانی کا اخراج معمول کے مطابق کیا جائے گا۔ فی الحال ضلع جہلم میں دریائے جہلم کے کنارے کسی بڑے سیلاب کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پانچ سال کے بعد ڈیم میں اتنی بڑی مقدار میں پانی جمع ہوا ہے، جو آنے والے مہینوں میں بجلی پیدا کرنے، فصلوں کی کاشت اور زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

ریسکیو 1122 کے انچارج انجینئر سعید احمد نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیم سے فی الحال بڑے پیمانے پر پانی کے اخراج کا امکان نہیں ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ایمرجنسی بورڈ نے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ریسکیو کرنے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے تمام محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: پاکستان ہمارا دل اور کشمیر ہماری دھڑکن ہے، ماجد حسین چوہدری

7 اکتوبر, 2025

دینہ میں 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

20 دسمبر, 2025

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوئے، شہری حکومتی ریلیف سے محروم

14 اپریل, 2026

جہلم: ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، متعدد کمرشل عمارتوں کے نقشے منظور

20 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں