جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا علی الصبح اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کادورہ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی، تعلیمی عمل کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق علی الصبح گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول پہنچ گئے جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے تعلیمی عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ تمام سٹاف کو بروقت اپنی ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہئے اور طلباء کے قیمتی وقت کا بالکل ضیاع نہیں ہو نا چاہئے۔