Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میٹرک امتحانات؛ ضلع جہلم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میٹرک امتحانات؛ ضلع جہلم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی، مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائیو مانیٹرنگ سسٹم، عملے کی حاضری اور پرچوں کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے اور امتحانی کمروں میں روشنی اور پینے کے صاف پانی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے مختلف امتحانی ہالز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے عملے کی حاضری، لائیو مانیٹرنگ سسٹم اور امتحانی پرچوں کی محفوظ ترسیل کے عمل کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ امتحانات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
32%
3 m/s
منگل
28 °C
بدھ
30 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب پولیس میں ہزاروں نوکریاں

9 جنوری, 2025

ضلع جہلم کے تمام ادارے کرپشن کے گڑھ بن گئے

12 مارچ, 2024

جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم کے صدر عبدالباسط کا سوہاوہ کے مختلف دیہات کا دورہ

8 جولائی, 2025

جہلم شہر کی خوبصورتی اور دلکشی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

12 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں