جہلم: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فحاشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، 6 کلو چرس برآمد

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فحاشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم خادم حسین عرف ناظم ولد غلام حسین پر تقریباً ایک ماہ قبل بھی فحاشی کے مکروہ دھندے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے تھے جبکہ ملزم خادم حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم خادم حسین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو 4 مقدمات میں ملوث ہے، ملزم سے بھاری مقدار میں چرس 6 کلو برآمد لی گئی۔

شہریوں، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے جہلم پولیس کو بہترین کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button