Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بارسلونا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بارسلونا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

بارسلونا: منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیرِاہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شاندار انعقاد گزشتہ روزمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا گیا۔ اس روحانی و علمی محفل میں خصوصی خطاب صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے فرمایا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری مدثر حفیظ نے حاصل کی۔ جس کے بعد حافظ محمد عاطف، قدیر احمد خان، و دیگر ثناخواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ولادت کے مبارک مہینے کی مناسبت سے محمد قدیر احمد خان صاحب نے تحریکی ترانہ بھی پیش کیا

اس موقع پر منہاج سسٹرز اوسپیتالیت کی جنرل سیکرٹری محترمہ نور فاطمہ اور منہاج ویمن لیگ سے محترمہ عندلیب شریف نے بھی اظہارِ خیال کیا، جس میں انہوں نے خواتین اور نوجوان نسل کی تربیت کے حوالے سے منہاج القرآن کے کردار کو اجاگر کیا اور حاضرین کو فکری و عملی اصلاح کی جانب راغب کیا۔

حسنات مصطفی ھاشمی سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، محمد اقبال چوہدری نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداء کیا۔محترم بلال اوپل صدر منہاج یورپین کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم منہاج القرآن ساتھ وابستہ ہو کر ہی آئندہ نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

محترم المقام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں ادب کو اپنی گفتگو کا مرکز و محور بنایا اور سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نسل نو کی تربیت میں والدین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ قرار دیا اور عورت کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے فرمایا کہ اولاد کے اخلاق و کردار کی تعمیر میں والدین کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور اگر والدین اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر ادا کریں تو ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ ان کا خطاب قرآن و حدیث کی روشنی میں والدین کے فرائض، بچوں کی اسلامی تربیت اور جدید دور میں درپیش چیلنجز جیسے موضوعات کا احاطہ کرتا رہا، جسے سامعین نے انتہائی توجہ اور محبت کے ساتھ سنا اور علمی و روحانی فیض حاصل کیا۔

اس بابرکت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری خدمات کے اعتراف اور تحریکِ منہاج القرآن کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے اُن کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں کارکنان اور شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور اس تحریک سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔ اس دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے ملاقات بھی کی، ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں آئندہ کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

اس عظیم الشان کانفرنس کی نظامت کے فرائض علامہ مفتی محمد اعجاز قادری، حافظ محمد موسیٰ، اور نوید احمد اندلسی نے انتہائی خوبصورتی اور متانت کے ساتھ انجام دیے۔کانفرنس میں لارڈ نذیر احمد نے خصوصی شرکت اور گفتگو بھی کی۔

یہ کانفرنس بارسلونا میں مقیم مسلم کمیونٹی کے لیے ایک روحانی اور فکری نشست ثابت ہوئی، جس میں والدین، نوجوانوں، خواتین، اور اسکالرز نے بھرپور شرکت کی۔ یہ کانفرنس اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عام کرنے، اسلامی تعلیمات کے فروغ، اور نوجوان نسل کی علمی و فکری رہنمائی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
29%
3 km/h
بدھ
29 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم: جیولر قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی سی سی ڈی مقابلے میں ہلاکت کے بعد فریقین نے صلح کرلی
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں جیولر کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
21 اکتوبر, 2026
دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم، خاتون اور دو بچے شدید زخمی
21 اکتوبر, 2026
ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاسپورٹ ری نیو نہ ہونے پر تعلیم حاصل کرنیوالے سینکڑوں طلباء کا مستقبل تاریک

26 اکتوبر, 2023

10 سالہ سارہ شریف کا خون رنگ لے آیا، برطانیہ میں بچی کے نام سے تحفظ اطفال قانون لانے کی تیاری

2 جولائی, 2025

لیبیا سے یونان جاتے ہوئے ایک اور پاکستانی نوجوان جان سے گیا

8 اپریل, 2024

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم برطانیہ کے شہروں کا دورہ کرے گی

24 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں