چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں پاکستانی طلباء کا مستقبل تاریک ہو گیا۔
پاسپورٹ رینیول نہ ہونے پر ایڈوائزر نے چائنا چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ ہائر ایجوکیشن کے لیے جانے والے سینکڑوں طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تین ہفتوں میں آن لائن پاسپورٹ رینیول کرنا ہوتا ہے، پاسپورٹ کی رینیول نہ ہونے سے ہماری سکالرز شپ ختم ہو جائیں گی۔
طلباء کا کہنا ہے کہ امیگریشن طلباء کے پاسپورٹ کو ریجیکٹ کر رہی ہے، ہماری تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور پاکستان واپس جانا پڑ رہا ہے، پاکستان آکر پاسپورٹ بنوانے کے بعد ویزا لگواتے لگواتے تعلیم کا بڑا ہرج ہو گا
انہوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، ہمارے پاس چائنا سے واپسی ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں ہیں۔