دینہ میں پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والے 2 نوجوان گرفتار

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والے اور تیزی رفتاری سے گاڑی چلانے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رضوان یونس اورمحمد عمر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان گاڑی پر پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر رہے تھے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے،ملزمان کی گاڑی اور پولیس لائٹس قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button