Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت کیلئے “کوآرڈینیشن اینڈ انگیجمنٹ آف اسٹوڈنٹس” سیمینار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت کیلئے “کوآرڈینیشن اینڈ انگیجمنٹ آف اسٹوڈنٹس” سیمینار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
22 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیرِ اہتمام پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں “کوآرڈینیشن اینڈ انگیجمنٹ آف اسٹوڈنٹس” کے عنوان سے ایک اہم، بامقصد اور فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا بنیادی مقصد طلبہ کی تعلیمی، سماجی اور اخلاقی تربیت کو مؤثر بناتے ہوئے انہیں ایک ذمہ دار، باشعور اور باخبر شہری بنانا تھا تاکہ نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ سیمینار میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، تعلیمی ماہرین، سماجی و مذہبی شخصیات اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میر رضا اوزگن ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور اس کی فکری و اخلاقی تربیت کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینارز طلبہ کو مثبت سوچ، درست سمت اور بروقت رہنمائی فراہم کرتے ہیں، جو انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) محمد شہزاد نے طلبہ سے براہِ راست مکالمہ کرتے ہوئے ان کے سوالات سنے اور تفصیلی جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، اس لیے طلبہ کو باشعور، باخبر اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سماجی کارکن عبدالغفور چوہان نے قانون کی پاسداری اور سماجی ذمہ داریوں پر زور دیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شگفتہ جبین نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی دراصل قوم کی تعمیر ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نازیہ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ، ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حمید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن پروفیسر (ر) شریف ساجد نے کہا کہ طلبہ کی اخلاقی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے پروگرامز مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ مذہبی اسکالر عرفان الحق اور ڈسٹرکٹ خطیب قاری عبدالباسط نے نوجوانوں کو دینی و اخلاقی اقدار اپنانے کی تلقین کی۔

جنرل سیکرٹری خیرالناس تنظیم انعام الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو فکری طور پر مضبوط بنانا ہی ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

سیمینار کے اختتام پر طلبہ نے اس پروگرام کو معلوماتی، بروقت اور رہنمائی سے بھرپور قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
69%
2 km/h
منگل
38 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

18 فروری, 2025

پاکستان سے سعودی عرب اور امارات کا فضائی سفر مہنگا، ٹکٹ پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

1 جولائی, 2024

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا بڑاگواہ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا

21 جولائی, 2026

حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، محمد امجد بٹ

17 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں