Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمران خان کی ڈیل نہیں ہو گی، سیاستدانوں کو مذاکرات کا راستہ ہی اپنانا ہوگا، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمران خان کی ڈیل نہیں ہو گی، سیاستدانوں کو مذاکرات کا راستہ ہی اپنانا ہوگا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وزیر اطلاعات و نشریات و سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پہلے سیاسی جماعتوں کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہییں، موجود صورت حال میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ بات چیت ہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے۔

گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما و سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کے امکانات نہیں ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو پھر وہ بھی شہبازشریف بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل اور بات چیت میں فرق ہے، ایسا نہیں لگتا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل کریں گے، تاہم حالات کی بہتری اور آگے بڑھنے کے لیے مذکرات اور بات چیت کا راستہ اپنانا بہتر ہو گا۔

ڈیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں کہا کہ عمران خان کی ڈیل تو نہیں ہو گی تاہم بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے، ڈیل کو ووٹر قبول نہیں کرے گا۔ نواز شریف ڈیل کرتے کرتے پاؤں میں پڑھ گئے تھے، ایسا عمران خان نہیں کرسکتے ہیں نہ ہی کریں گے۔

عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس وقت جیل میں ہیں، انہیں جیل میں درست معلومات چاہییں، جو انہیں مل نہیں رہیں، پارٹی میں عمر ایوب کے علاوہ کوئی سیاستدان بھی نہیں ہے جو عمران خان تک درست معلومات پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر گفتگو کی بات کی ہے تو اس پر انہیں آگے بڑھنا چاہیے، عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت یا مذاکرات سے قبل آپس میں مل بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ اپنانا ہو گا، کسی نہیں ڈیل تو نہیں ہو سکتی، مذاکرات اور بات چیت کا راستہ تو کھلا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم کردار رہا ہے، جو ماضی میں بھی تھا اور آج بھی ہے، یہ کردار مختلف ادوار اور صورت حال میں کبھی کم ہوتا رہا اور کبھی بڑھتا رہا، فوج کو باہر نکال کر آپ کہیں کہ ریئل پولیٹکس کرنی ہیں تو یہ بات شاہد ممکن نہ ہو گی۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی طرف سے محمود اچکزئی کو مذاکرات کے لیے نامزد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک مذاکرات کا کوئی فریم ورک نظر نہیں آ رہا، نوازشریف کا تو پتا ہی نہیں چل رہا کہ ان کا مائنڈ سیٹ کیا ہے، وہ سینیئر رہنما ہیں اور بالکل خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نواز شریف کی سوچ کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا اس وقت تک مذاکرات کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں نواز شریف کے اہم ہونے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ اب جو مذاکرات ہونے ہیں وہ ’ایکسکلوسیو ‘ مذاکرات ہونے ہیں جس میں تمام سیاسی قوتیں بھی ہوں گی اور اسٹیبلشمنٹ بھی ہو گی، اس لیے حکومت کی طرف سے 2 لوگ اہمیت کے حامل ہیں، ان میں ایک نوازشریف ہیں اور دوسرے آصف علی زرداری ہیں۔ شہباز شریف اور مریم نواز اس وقت سیاسی طور پر مذاکرات کے لیے غیر متعلقہ لوگوں میں آتے ہیں۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ساتھ الیکشن پراتفاق ہوگیا تھا جس کے بعد جارحانہ سیاست کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے آزادی کے نعروں سے متعلق کہا کہ’آزادی‘ تو ایک استعارہ ہے اس سے ہم آج بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کے لیے سیاسی جماعتوں کو چاہیے ہو گا کہ وہ پہلے ایک دوسرے کواعتماد میں لیں اورعہد کریں کہ وہ اقتدارمیں آکرانتقامی سیاست سے کنارہ کشی اختیارکریں گے۔ سب سے اہم ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ پاکستان میں کوئی بھی الیکشن ’رِگ‘ نہیں ہوگا اور مینڈیٹ چوری نہیں ہو گا، پھرتیسرے نمبرپرہمیں عدلیہ کو فیصلے کرنے میں مکمل آزادی دینا ہو گی اور رہی بات اسٹیبلشمنٹ کی تو پاکستان کی سیاست میں اب اسٹیبلشمنٹ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلا کر موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

19 فروری, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اور شراب سپلائر گرفتار

5 مئی, 2025

جہلم پولیس کا جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

4 فروری, 2026

جہلم پولیس کے رویے یا تفتیش پر اعتراض ہو تو شہری براہ راست مجھ سے رابطہ کریں، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

16 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں