جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن میں گھر میں گھس پر 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن میں علی نامی ملزم نے عید ملنے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس حکام نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار ہے اور لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جلد ہی ملزم کو بھی گرفتار کر لیں گے۔


