Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات کی پابندیاں ختم کی جائیں۔ چوہدری مظہر اقبال، مہر محمد افضل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات کی پابندیاں ختم کی جائیں۔ چوہدری مظہر اقبال، مہر محمد افضل

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
9 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: سبزی فروٹ منڈی کے صدر چوہدری مظہر اقبال اور مرغی بازار کے صدر مہر محمد افضل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات کی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اپنے مشترکہ بیان میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دن بڑے ہو چکے ہیں جبکہ عیدالاضحیٰ بھی قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مغرب کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جا رہی ہے لیکن تاجروں کو رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث دن کے اوقات میں خریدار گھروں سے باہر نہیں نکلتے جبکہ شام کے وقت بازاروں کا رخ کرتے ہیں، مگر اس وقت دکانیں بند ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس سے تاجروں اور خریداروں دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چوہدری مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کاروباری پابندیوں کے باعث تاجروں کے معاشی مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے اور متعدد تاجر بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے سے بھی قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا بوجھ بھی پاکستان کے عوام اور تاجر برادری پر ڈالا جا رہا ہے۔

مرغی بازار کے صدر مہر محمد افضل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کو بھی واپس لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کرتے ہوئے عوام دوست معاشی پالیسیاں اپنانا ہوں گی تاکہ عوام اور تاجر برادری کو معاشی مشکلات سے ریلیف مل سکے اور ملک میں خوشحالی کا ماحول پیدا ہو۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
جمعہ
26 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: حافظ نعیم الرحمٰن ہی اس ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں، قاضی جمیل

22 ستمبر, 2024

موسم سرما میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن

9 جنوری, 2025

جہلم: کرایوں میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں ہوگا۔ ڈی پی او شفیق احمد چوہدری، سنیہ صافی

4 اپریل, 2026

الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بہترین سہولت متعارف

7 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں