Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، پروفیشنل گروپ نے تمام نشستوں پر کلین سویپ کر لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، پروفیشنل گروپ نے تمام نشستوں پر کلین سویپ کر لیا

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
11 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: بار ایسوسی ایشن سوہاوہ کے سالانہ انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جن میں پروفیشنل گروپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام منتخب نشستوں پر کلین سویپ کر لیا۔

انتخابات میں پروفیشنل گروپ اور جناح لائرز فورم کے امیدواروں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پروفیشنل گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کو کامیاب کروا لیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کی جانب سے راجہ ریاست خان صدر، محمد نعمان ہاشمی نائب صدر، انس ثوبان مرزا جنرل سیکرٹری، راجہ فرخ جاوید جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ نواز ش علی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نو منتخب عہدیداران نے اپنی کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پروفیشنل گروپ کے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص سابق صدر بار چوہدری محمد زبیر، راجہ سہیل شفیق، سید شجاعت حسین کاظمی، راجہ جنید اشتیاق، چوہدری شبیر اختر، عاصمہ ہاشمی، خالدہ منیر، راجہ محمد سہیل، ملک عامر سہیل، ناصر محمود کیانی، شیر مسعود اور دیگر تمام ممبران کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بار ایسوسی ایشن سوہاوہ اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، درپیش مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور وکلاء کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
67%
4 km/h
جمعرات
39 °C
جمعہ
38 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج

20 مارچ, 2025

سوہاوہ میں پولیس مقابلہ، اے این ایف کا جوان زخمی، دو ملزمان گرفتار، ایک فرار

3 نومبر, 2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

28 نومبر, 2024

کھیوڑہ میں ثقلین عرف ملنگو چور گینگ کے 4 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

22 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں