پنڈدادنخان میں رکشہ حادثے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں رحمان گارڈن کے نزدیک ایک مسافر رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 سالہ مہدی حسین اور 47 سالہ ثقلین حسین شاہ ساکنائے کسلیاں زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکشے کا ہینڈل اچانک نکل گیا، جس کے باعث ڈرائیور رکشے پر قابو نہ رکھ سکا۔
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال (THQ) پنڈدادنخان منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اسپتال میں مزید طبی معائنہ جاری ہے۔ مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور فرض شناسی کو سراہا۔


