Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میں تمہاری فتح کو کس کے نام کروں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میں تمہاری فتح کو کس کے نام کروں؟

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
12 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جب رات کی تاریکی میں بزدل دشمن ہمارے آسمانوں پر وار کرتا ہے تو وہ یہ بھول جاتا ہے کہ یہ وطن، فقط ایک زمین کا ٹکڑا نہیں … یہ مدینہ کی گلیوں کی خوشبو، بدر و احد کے غازیوں کی وراثت اور کربلا کے سجدے کا تسلسل ہے۔ وہ یہ بھول جاتا ہے کہ یہ قوم "شہادت” کا ترانہ گنگناتی ہے اور ہماری فوج صرف وردی نہیں پہنتی، یہ ایمان، تقویٰ اور قربانی کی چادر اوڑھے کھڑی ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پیغام صرف ایک عسکری بیان نہیں بلکہ یہ اُس غیرتِ ملی کی گونج ہے جس نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کو ہم ایسا زخم دیں گے جو وقت کے ساتھ ناسور بن جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کے غرور کو مٹی میں ملا دیا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں جب ہمارے شاہینوں نے سرحد پار کاری وار کیا، تو صرف ہدف تباہ نہیں ہوئے . ایک ناپاک خواب بھی بکھر گیا۔ وہ خواب، جس میں مودی اسرائیل کی چھتری تلے غزہ کی خاک کو پاکستان کی سرزمین پر مسلط کرنا چاہتا تھا۔

مودی سن لے! پاکستان غزہ نہیں۔

یہ وہ سرزمین ہے جسے خالقِ کائنات نے لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر چُنا۔ یہاں کا بچہ بچہ افواجِ پاکستان کا سپاہی ہے، یہاں کی مائیں بیٹے پالتی ہیں شہادت کے لیے اور یہاں کے سپاہی موت کو زندگی کی معراج سمجھ کر گلے لگاتے ہیں۔

یہ وہ لمحہ ہے جب نہ صرف جہلم، لاہور، کراچی اور پشاور میں جشن کا سماں ہے، بلکہ غزہ کے مظلوم چہرے بھی پاکستان کی طرف امید سے دیکھ رہے ہیں۔ یمن کے کھنڈر، شام کی ویران گلیاں، فلسطین کی خون آلود پتھریلی زمین .. سب کو اس سبز ہلالی پرچم سے اُمید بندھ چکی ہے کہ کہیں تو ایک امت زندہ ہے!

افواجِ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم محض ردعمل نہیں دیتے، ہم دشمن کے قدموں تلے زمین بھی کھینچ لیتے ہیں۔ بھارت کا پاگل پن، اسرائیلی سازش، اور مغرب کی چالاکیاں .. ان سب کے جواب میں ہماری وحدت، ہمارے جذبے اور ہماری عسکری حکمت عملی نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

میں تمہاری فتح کو کس کے نام کروں؟

اُس شہید کے نام جو ماں کی آخری دعا لے کر روانہ ہوا؟

اُس پائلٹ کے نام جس نے دشمن کی زمین پر آگ برسا کر وطن کی مٹی چومی؟

یا اُس فلسطینی بچے کے نام جو پاکستانی پرچم دیکھ کر "اللّٰہ اکبر” کا نعرہ لگاتا ہے؟

اے افواجِ پاکستان! تم صرف ہماری سرحدوں کے محافظ نہیں،

تم پوری امت کی عزت کے نگہبان ہو۔

تمہاری فتح صرف ہماری فتح نہیں،

یہ امت مسلمہ کے بکھرے خوابوں کا دوبارہ جوڑنا ہے۔

اور اب اگر مودی پھر آئے،

تو جان لے … ہم تیار ہیں، ہم بیدار ہیں، ہم ایک ہیں۔

کیونکہ پاکستان ایک ذمہ دار اور غیرت مند ریاست ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
4 km/h
منگل
36 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کی مسیحا

3 جون, 2024

شہباز ہنجرا ۔۔ اصل ہیرو، فیصلے وہ جو تاریخ بن گئے

6 جنوری, 2026

قابل تحسین فلاحی منصوبہ

2 مارچ, 2025

پی ٹی آئی کو پردے سے پیچھے کا حکم

17 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں