Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شہباز شریف کی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان کا حصہ بنائے گی، بیرسٹر امجد ملک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شہباز شریف کی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان کا حصہ بنائے گی، بیرسٹر امجد ملک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں تارکین وطن کی پاکستان کیساتھ محبت ازل سے ابد تک قائم رہے گی تمام اوورسیز چیپٹرز ہمارے لئے اہم ہیں۔ اوورسیز چیپٹرز موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تارکین وطن کی داد رسی کیلئے منشور پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے ممتاز قانوندان بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز نے شمشاد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت کی قیادت میں مسلم لیگی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا ۔شمشاد خان تنولی اور دیگر اراکین وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کامیابی پر بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد پیش کی ۔

شمشاد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت نے بیرسٹر امجد ملک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک دی۔وفد نے اوورسیز میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کی اور دعا کی کہ اللہ پاک برادران اسلام پر اور پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرما ئے۔

بیرسٹر امجد ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور منشور کے مطابق تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کیلئے کوشاں ہے قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور اوورسیز گلف یورپ یوکے امریکہ سمیت بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صدور سے نام مانگ لئے ہیں انشاء اللہ ایڈوائزری کونسل ایک تھینک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا تھا اب بھی مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پراپیگنڈا پر یقین نہیں رکھتے۔سولہ رکنی اقدامات کا پیکیج اور اقدامات ا ن کی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاؤسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دیئے جائیں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ کویت کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھنے اور جاننے پر زور دیا اور مستقبل کی تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صدر مسلم لیگ ن کویت میاں محمد ارشد کی صحت یابی کی دعا کی اور چیئرمین مسلم لیگ ن کویت عرفان ناگرہ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کویت زبیر شرفی ، سیکرٹری جنرل پرنس ثاقب گل، غضنفر جمشید سمیت تمام کابینہ، اور بزنس مین عارف بٹ صاحب اور حافظ شبیر کیلئے خیر سگالی کے پیغامات بھیجے۔

بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو 16 نکات پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ ن کویت کی مستقبل کی تنظیم سازی پر رائے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین‘ صدر اور جنرل سیکرٹری کیساتھ جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں گے ۔شمشاد احمد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت نے کہا کہ اگلا دور تجارت کا ہے اور تجارت کو فروغ دیکر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تاجر ونگ کے دائرہ کار کو بڑھانے، کویت میں پاکستانیوں کیلئے مزید ویزوں کے اجراء میں مشکلات اور چاول اور گوشت کی کویت میں تجارت کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ شمشاد تنولی نے بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان جاتے ہوئے کویت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اُمّہ کیلئے غمی کا دن ہے‘ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر شہید ہوگئے ۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے اس مشکل وقت میں پاکستان عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہے وفد نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی‘بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں۔ شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو تحائف اور شیلڈ د ے کررخصت کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
69%
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
30 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لندن: سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ، شدید زخمی

3 جنوری, 2025

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

4 نومبر, 2023

شارجہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

14 اپریل, 2025

پاکستان میں جمہوری اور سیاسی قوتوں کو مل کر عوام کے حقوق کا حصول یقینی بنانا ہوگا، مختلف شخصیات

10 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں