مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

پیرس: پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر شہباز کسانہ کی قیادت میں وفد نے ن لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی ۔ وفد میں ن لیگ فرانس کے فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان ، مقامی لیگی رہنماسید خالد جمال شاہ اورچوہدری عصمت گوندل شامل تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو خوش آمد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیزپاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف پاکستان کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں توڑا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار اور جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی یونٹ اور انٹرنیشنل افیئرز پہلے سے مضبوط توانا اور متحرک ہے، ہم نے35 ملکوں میں تنظیم سازی کی ہے اور درجنوں نئے ممالک اس سفر میں شامل کئے ہیں ۔آنے والا وقت اوورسیز کا ہے۔

راجہ محمد علی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن اور اس کے قائد کے نظریئے کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے اور انتخابات میں پاکستان جاکر اپنے ووٹر کو گھر سے نکالیں گے اور مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کریں گے۔ فیصل سعید نے کہا کہ یوتھ مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور پاکستان کا پرچم بلند کیا جب ملک میں مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیرس میں مسلم لیگ ن اوورسیز کاکنونشن منعقد کریں گے راجہ محمد علی نے بیرسٹر امجد ملک کو قائد مسلم لیگ ن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات میں طے ہوا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔

بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور تحائف دیئے۔انہوں نے سرپرست اعلی طلعت چوہان ، میاں محمد حنیف صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام مسلم لیگ ن فرانس کے اعلی عہدیداران کیلئے خصوصی سلام اور محبت ، اخوت اور اتحاد کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button