مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، چوہدری علی شرافت

اویانا: پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدے داران اور ہم خیال افراد کی میٹنگ 10ڈسٹرکٹ کے پاکستانی فریسکو میں ہوئی جس میں سید سلطان محمود ،چوہدری بلال پیارا ،چوہدری رستم علی ،ایڈوکیٹ ملک خرم ،چوہدری ناصر، مسیحی رہنما کلیم رفیق ،چوہدری عمار پرویز و دیگر نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آسٹریا کے بہت سارے عہدیداران اور کارکنان نواز شریف کے ساتھ پاکستان میں الیکشن مہم میں ہیں اور اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی اور قائد میاں نواز شریف ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور اللہ پاک کے کرم اور عوام کی طاقت سے شیر 8فروری کو کامیاب ہو کر چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم نواز شریف کو بنائیں گے ،ہم سب نے پاکستان میں اپنے جاننے والوں اور رشتہ داروں کو نواز شریف کو ووٹ دینے کے لیے متحرک کرنا ہے۔

انفارمیشن سیکرٹری عمر خطاب خان نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دیں ہم نے پچھلے چار سال میں بہت محرومیاں دیکھی ہیں، پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کو کہیں کہ اگر مہنگائی کم کرنی ہے تو نواز شریف کے شیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں۔

ایڈووکیٹ ملک خرم نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو نواز شریف کو ووٹ دیں اور پاکستان کو نواز دیں۔ نواز شریف کے مجاہد اور عاشق کارکن چوہدری رستم علی نے پنجابی میں دھواں دار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو بہت مس کیا ہے اگر آپ سب پاکستانی روٹی،کپٹرا مکان اور زندگی کی ضروریات سستی چاہتے ہیں تو نواز شریف کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button