جہلم: ضلع جہلم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا جبکہ پراپرٹی ٹیکس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پروفیشنل ٹیکس کے ساتھ ساتھ ہائی وے ٹیکسز التوا کا شکار ہے۔
جہلم کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اورنگزیب خان 12 اکتوبر کو یہاں سے ٹرانسفر ہوئے تھے اس وقت سے آج تک کوئی ای ٹی او یہاں ٹرانسفر نہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے ماہانہ جو عوام کی طرف سے ٹیکسز ملتے تھے وہ التوا کا شکار ہیں اور حکومت پنجاب کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔
جہلم کے ممتاز سماجی قائدین حاجی رضوان احمد اور چوہدری ارشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی فوری ٹرانسفر کی جائے تاکہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافہ ہو اس سے نہ صرف حکومت پنجاب کو فائدہ ہوگا جبکہ لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔
اس ضمن میں جب ڈپٹی کمشنر جہلم سے بات کی گئی تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ہی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی ضلع میں تعیناتی ہو جائے گی۔


