جہلم: ٹریفک پولیس نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والے پنجاب پولیس کے ملازمین کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں ضلعی پولیس ، ٹریفک پولیس کے قانون شکن ملازمین کے خلاف کارروائیاں کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب فاران بیگ کی طرف سے سی ٹی اوز، ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داران کو دوران سفر موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
انہوں نے حکم دیا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ جانی نقصان میں کمی واقع ہو سکے ۔
اور نمبر پلیٹ کے بغیر بھی ان کو چالان کریں تاکہ عوام بھی ان کو فالو کریں میں ائیے پنجاب کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے