Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ایک اور بے گناہ مسلمان قیدی کو 22 سال بعد رہائی مل گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ایک اور بے گناہ مسلمان قیدی کو 22 سال بعد رہائی مل گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
31 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے رداح بن صالح الیزیدی کو رہا کرکے تیونس کے حوالے کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت کے خاتمے سے قبل گوانتاناموبے جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رداح بن صالح الیزیدی کو ان کے آبائی وطن تیونس بھیج دیا گیا۔

امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ نے دو ہفتوں میں چوتھے قیدی کو رہا کیا ہے۔

رداح الیزیدی کو ایک سخت انٹر ایجنسی جانچ پڑتال کے بعد رہا کرنے کا اہل قرار دیا گیا۔ اس انویسٹی گیشن کا آغاز31 جنوری 2024 کے وزیر دفاع کی جانب سے رہا کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 59 سالہ رادح بن صالح الیزیدی پر امریکا کی جانب سے کبھی بھی کسی جرم کا الزام نہیں لگایا گیا تھا اور ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل ان کی منتقلی کی منظوری دی گئی تھی۔

تاہم تیونس کی حکومت کے ساتھ اب تک انہیں وطن لانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ دعویٰ کیا تھا کہ رادح بن صالح الیزیدی کو پاکستانی فوجیوں نے دسمبر 2001 میں افغانستان کی سرحد کے قریب پکڑا تھا۔

بعد ازاں امریکی فوج نے رادح الیزیدی کو 11 جنوری 2002 کو گوانتاناموبے جیل منتقل کیا۔

اب بھی گوانتاناموبے میں 26 قیدی موجود ہیں جن میں سے 14 رہائی کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔ 3 قیدی اپنی حیثیت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے اہل ہیں جب کہ 7 فوجی کمیشن کے عمل میں شامل ہیں اور صرف 2 قیدیوں کو سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کیوبا میں امریکی فوجی اڈے پر واقع یہ جیل ایک ایسے قانونی نظام کے تحت چلتی ہے جس کی قیادت فوجی کمیشن کرتی ہے جو روایتی امریکی عدالتوں کی طرح کے حقوق کی ضمانت نہیں دیتی۔

رہائی کے لیے اہل قرار دیے گئے قیدی بعض اوقات گوانتاناموبے میں برسوں گزارتے ہیں کیونکہ امریکا اُن ممالک کی تلاش میں رہتا ہے جو اس قیدی کی رہائی کے بعد انھیں واپس لے جائیں، کچھ حکومتیں انھیں واپس لینے کو تیار نہیں ہوتیں۔

گوانتانامو بے میں ایک بار تقریباً 800 قیدی رکھے گئے تھے جن میں سے اکثر نے ابتدائی طور پر سی آئی اے کے خفیہ مقامات پر وقت گزارا جسے "بلیک سائٹس” کہا جاتا ہے جہاں کچھ کو سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کی طرف سے اختیار کردہ "بہتر تفتیش” پروگرام کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس دور میں یہ سہولت امریکی زیادتیوں کی ایک مستقل علامت بن گئی۔ سابق صدر بش کے بعد آنے والے صدر بارک اوباما نے اس سہولت کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن قانونی تکنیکی اور ملکی سیاسی مخالفت کی وجہ سے وہ بڑی حد تک ناکام رہے تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
39%
3 km/h
جمعرات
26 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

12 اکتوبر, 2024

فلسطین کی آزاد، خودمختار ریاست کے قیام کے حامی ہیں ، بھارت

5 دسمبر, 2024

لڑکی کی محبت میں جنس تک تبدیل کرانے والے کے ہاتھوں معشوقہ کا بہیمانہ قتل

26 دسمبر, 2023

برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ

30 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں