Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 نومبر, 2023
شیئر کریں
فائل فوٹو: ایکس
شیئر کریں

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بڑی تبدیلی کرکے نیا فیچر متعارف کیا ہے، مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر مفت استعمال کرنے والے تمام صارفین چیٹ جی پی ٹی سے انسانی آواز میں سوال کرسکتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی اپنی مصنوعی آواز میں جواب دے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کا نیا ’وائس فیچر‘ یا ’ہیومن وائس فیچر‘ ستمبر میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن ابتدائی طور پر اسے صرف وہ صارفین استعمال کرسکتے تھے جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی کا پلس اور انٹرپرائز ورژن خریدا تھا۔

تاہم اب اس فیچر سے وہ تمام صارفین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کر رہے ہیں۔

وائس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر اسکرین کے نیچے دائیں جانب ہیڈ فون کا آئیکن (آپشن) ملے گا۔

ہیڈ فون کے آئیکن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو آواز کے پانچ آپشن دکھائی دیں گے، جن میں جونیپر، امبر، بریز، کویو اور اسکائی شامل ہیں۔

ان پانچوں کی مختلف آوازیں (مرد اور عورت/بھاری اور دھیمی آواز) ہیں جنہیں آپ کلک کرکے سُن کر کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ اسکائی کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ خاتون کی آواز میں آپ کے سوال کا جواب دے گا جو بالکل انسانی آواز سے ملتی جلتی ہے۔

ChatGPT with voice is now available to all free users. Download the app on your phone and tap the headphones icon to start a conversation.

Sound on 🔊 pic.twitter.com/c5sCFDAWU6

— OpenAI (@OpenAI) November 21, 2023

جب آپ مصنوعی ذہانت پر مبنی وائس اسسٹنٹ سے بات کریں گے تو درمیان میں ایک سفید رنگ کا ایک دائرہ ظاہر ہوگا، اور جب چیٹ جی پی ٹی آپ کے سوال کا جواب دے گا تو یہ دائرہ بادل نما شکل میں تبدیل ہوجائے گا۔

تاہم کچھ صارفین نے شکایت کی کہ وائس فیچر تب بھی کام کرتا ہے جب آپ خاموش ہیں، اس کے علاوہ ایپ کو بند کرنے کا کوئی واضح طریقہ موجود نہیں ہے۔

اوپن اے آئی اب اپنے فیچرز کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے لیے تمام صارفین کے لیے فیچرز دستیاب کر رہا ہے تاہم یہ فیچر ابھی کمپیوٹر یا براؤزر میں کام نہیں کرے گا، اسے صرف اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اپنے موبائل اسکرین پر استعمال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی 30 نومبر 2022 میں متعارف کروایا گیا تھا، مصنوعی ذہانت کے تحت چلنے والا یہ سسٹم ابتدائی طور پر 2021 سے پہلے والی معلومات ركھتا تھا۔

جس کا مطلب ہے کہ چیٹ جی پی ٹی آپ کو 2021 تک کی معلومات کا جواب دے سکتا تھا، تاہم حال ہی میں اوپن اے آئی نے اعلان كیا تھا کہ صارفین چیٹ بوٹ سے حالات حاضرہ سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں، لیکن فی الحال یہ سہولت صرف پریمیم صارفین کے لیے ہی دستیاب ہوگی۔

البتہ اوپن اے آئی كے مطابق یہ سہولت جلد عام صارفین تک بھی پہنچا دی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
43%
2 m/s
اتوار
29 °C
پیر
31 °C
منگل
33 °C
بدھ
34 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ووٹر آگاہی سیشن، طلبہ و طالبات کو انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
24 اکتوبر, 2026
جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتیں طلبہ کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئیں
24 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں اسلحہ کے زور پر طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
24 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

22 ستمبر, 2024

نظام شمسی سے باہر زمین جیسی خصوصیات والا سیارہ دریافت

27 جنوری, 2024

رات میں بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز تیار

21 اپریل, 2025

اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش

10 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں