Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ

عامر کیانی
عامر کیانی
24 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد ضلع جہلم میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے مطابق جرائم کی شرح کا تقابلی جائزہ لینے سے مختلف سنگین جرائم میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان سی سی ڈی جہلم کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ڈکیتی کی وارداتوں میں 67 فیصد، سرقہ بالجبر یعنی رابری کے واقعات میں 59 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 60 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 67 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گھروں میں ڈکیتی اور گھروں میں رابری کی وارداتوں میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے قیام کے بعد ضلع جہلم میں گھروں میں ڈکیتی اور رابری کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی ڈیپارٹمنٹ کی مؤثر حکمتِ عملی، منظم اور سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف بروقت کارروائیوں اور پولیس ٹیموں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
38%
2 m/s
اتوار
23 °C
پیر
30 °C
منگل
33 °C
بدھ
34 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں اسلام قریشی ویلفیئر کے زیر اہتمام 27ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب، 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
25 اکتوبر, 2026
ریکارڈ کے باوجود نادرا درخواست کی جانچ پڑتال میں وقت کیوں لگتا ہے؟
25 اکتوبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا ریسکیو ٹیم کے ہمراہ قرآن محل کا دورہ
25 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کے علاقہ جنڈالہ میں ربیع سیزن کے لیے گندم کی کاشت کا افتتاح کر دیا گیا
25 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم کو خطے کا معاشی و کاروباری حب بنایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
25 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ’ریکارڈ‘ کمی، مارکیٹ کب تک ڈاؤن رہے گی؟

22 نومبر, 2024

پنڈدادنخان غلہ منڈی میں لگایا گیا فلٹریشن پلانٹ بند، عوام صاف پانی سے محروم

21 اپریل, 2024

جہلم میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولی مار دی، خاتون قتل جبکہ خاوند شدید زخمی

16 مارچ, 2024

فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسلام قریشی

6 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں