Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صورت میں کیا ہنگامی اقدامات اپنائیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صورت میں کیا ہنگامی اقدامات اپنائیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

حالیہ برسوں میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بلند ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے دنیا بھر میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھا ہے۔ رواں ماہ بھی اس کی وجہ سے کئی اموات کی اطلاع ہے۔

ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟

ہیٹ اسٹروک خطرناک اور جان لیوا حالت ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ گرم ماحول میں جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں۔ جب آپ گھر سے باہر یا سورج کی براہ راست نمائش میں ہوتے ہیں تو جسم اتنی رفتار سے گرمی خارج نہیں کرپاتا جتنا زیادہ  جذب کر رہا ہوتا ہے۔ جسم کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ کے اندر اندر 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اس انتہائی درجہ حرارت میں ہمارے جسم کا حرارت کو کنٹرول کرنے کا نظام بہت جلد ہی اپنی آخری حد کو پہنچ جاتا ہے اور نتیجے میں جسم کا خود کو ٹھنڈا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات میں نیم یا مکمل بیہوشی، سر درد، چکر آنا اور غنودگی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دورے، قے، اسہال اور کم بلڈ پریشر بھی ہو سکتا ہے۔ ہیٹ اسٹروک ایک سے چھ گھنٹے کے اندر اندر رونما ہوسکتا ہے اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں موت کا سبب بن سکتا ہے اگر مناسب علاج نہ کیا جائے۔

ہنگامی اقدامات

ہیٹ اسٹروک کی علامت ظاہر ہونے پر فوری طور پر ایمرجنسی کو الرٹ کیا جانا چاہیے۔ جبکہ اس دوران متاثرہ شخص کو دھوپ اور گرمی کے ماحول سے نکال کر کسی ٹھنڈی یا سائے دار جگہ میں لے جانا چاہیے۔ جسم کو جتنی جلدی ممکن ہو ٹھنڈے یا برفیلے پانی اور بھیگے ہوئے کپڑوں سے ٹھنڈا کیا جائے۔

مزید برآں اگر ممکن ہو تو متاثرہ شخص کو زیادہ سے زیادہ مائعات (liquids) دیے جائیں۔ اگر جسم پر ضرورت سے زائد لباس موجود ہوں تو انہیں فوراً اتار دیا جائے۔

اسی طرح اگر متاثرہ شخص بے ہوش ہے لیکن نارمل سانس لے رہا ہے تو اسے ایک کروٹ پر لٹا دیا جائے جب تک کہ ایمرجنسی کا عملہ نہ پہنچ جائے۔ اس دوران سانس لینے اور ہوش میں آنے کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرتے رہنا ضروری ہے۔ اگر متاثرہ شخص نارمل سانس نہیں لے رہا ہے تو سانس بحالی کیلئے سینے کو وقتاً فوقتاً دبایا جائے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا اولین اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ سورج سے براہ راست زیادہ نمائش نہ ہو خاص طور پر دوپہر کے وقت۔ ہلکے رنگ کی ٹوپی سر پر ضرور پہنیں اور زیادہ مقدار میں پانی یا جوس پیئں۔ ایک بالغ آدمی کو گرم دنوں میں کم از کم آدھا لیٹر اضافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کوکوا یا سبز چائے چکنی غذاؤں کے اثرات سے بچا سکتے ہیں، تحقیق

19 نومبر, 2024

ہفتے کے کس دن سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات ہوتے ہیں؟

30 اکتوبر, 2024

آئس کریم کے صحت بخش فوائد

6 جولائی, 2024

 خسرے کی ابتدائی تین علامات جنہیں اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں

6 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں