بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

جہلم: بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی درجن قیمت 334 روپے تک پہنچ گئی، شہری سستی پروٹین سے بھی محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت فی درجن 334 روپے تک پہنچ گئی۔ سردی کے آغاز پر انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، فی درجن قیمت334 روپے تک پہنچ گئی ہے، شہری ستی پروٹین سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

جوں جوں سردی بڑھ رہی ہے اور سرد ہواؤں میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انڈے 300 روپے فی درجن تھے لیکن سردی میں اضافہ ہوتے ہی انڈے کی قیمتی اچانک بڑھا کر 334 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے ۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈے کی قیمت کو کم کیا جائے تاکہ غریب لوگ اپنے بچوں کو سستی پروٹین مہیا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button