جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کیلئے 800 سے زائد اشیا ء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کی شاندار کمی کر دی گئی۔
48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پربھی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں 8روپے سے لیکر200روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیاہے۔ تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔


