Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی کھلی کچہری، عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل سنے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی کھلی کچہری، عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل سنے

اے پی پی
اے پی پی
25 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں
https://vid.app.com.pk/vid/wp-content/uploads/2026/10/Minister-of-State-for-Finance-and-Railways-Bilal-Azhar-Kayani-held-an-khuli-kachehri-in-Dina.mp4

دینہ:وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے دینہ میں کھلی کچہری منعقد کی۔

وزیر مملکت نے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک عوامی مسائل سنے اور موقع پر حل کے لیے اقدامات کیے۔ خواتین، بزرگوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ایک ایک شخص کو تسلی سے سنا اور موقع پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں انفرادی کے علاوہ اجتماعی مسائل بھی پیش کیے گئے جن میں پانی، بجلی، سیوریج، روزگار اور جھگڑوں سمیت دیگر مسائل شامل تھے۔

اب تک کی کھلی کچہریوں میں سب سے نمایاں مسائل زمینوں کی تقسیم، ان پر قبضوں اور زمینوں کی منتقلیوں سے متعلق تھے۔ کھلی کچہری میں بعض مسائل کا فوری حل ہو گیا جبکہ بعض شکایات کے حل کے لیے احکامات جاری کرنے کے علاوہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ذمہ داریاں لگائی گئیں۔

وزیر مملکت کی ہدایت پر پیش کردہ شکایات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باضابطہ ٹریکنگ سسٹم بھی وضع کیا گیا ہے۔ کئی افراد گزشتہ کھلی کچہریوں میں پیش کردہ اپنے مسائل کے حل ہو جانے پر وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرنے بھی آئے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے یقینی بنایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت ہر محکمے کے متعلقہ افسران موجود ہوں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
26%
3 m/s
بدھ
31 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟
27 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 421 افراد اور 163 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت متعدد ملزمان گرفتار
27 اکتوبر, 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوشیار!‌ بڑا اعلان ہوگیا
27 اکتوبر, 2026
جہلم میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا گیا
27 اکتوبر, 2026
جہلم: کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج
27 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم

17 اکتوبر, 2026

نماز کی ادائیگی بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

7 ستمبر, 2025

عید الاضحیٰ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

25 مئی, 2026

سوہاوہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 15 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور سامان برآمد

29 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں