Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی مزید مو ثر بنانے کا فیصلہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی مزید مو ثر بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، محکمہ صحت اور پروبیشن کے افسران، این جی اوز کے نمائندگان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے انسدادِ گداگری مہم کے تحت جاری سرگرمیوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل اور منظم ڈیٹا ایک معیاری فارم کے ذریعے تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس فارم کی تیاری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کرے گا جبکہ اس عمل میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں فیلڈ اسٹاف بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مستحق اور نادار افراد کی نشاندہی کر کے انہیں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھیک کے پیشے سے نکل کر باعزت روزگار کی جانب واپس آ سکیں اور معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پیشہ ور گداگری نہ صرف معاشرتی نظم و ضبط کو متاثر کرتی ہے بلکہ عوامی مقامات پر شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بھی بنتی ہے، اس لیے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسدادِ گداگری مہم کو مزید مؤثر، مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ ضلع بھر میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے اور مستحق افراد کی بحالی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

22 نومبر, 2023

بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج دینہ میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

30 اپریل, 2025

سوہاوہ میں ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

7 اپریل, 2026

دینہ: فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

25 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں