Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے کتنا بڑا سولر سسٹم درکار اور متبادل کیا ہے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے کتنا بڑا سولر سسٹم درکار اور متبادل کیا ہے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

حالیہ عرصے میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سولر سسٹمز کی طلب میں غیرمعمولی رحجان دیکھنے میں آرہا ہے لیکن بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے ایک خاص حد سے زیادہ بڑا سولر سسٹم درکار ہے۔ چھوٹے سسٹم بجلی کے بل میں کمی تو کرا سکتے ہیں لیکن اسے صفر نہیں کر سکتے۔

سولر سے بجلی کا بل زیرو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنے گھر میں موجود بجلی کے آلات اور اس کے لوڈ کے بارے میں مکمل آگاہی ہو کیونکہ گھر کے لوڈ کے حساب سے ہی سولرسسٹم لگانا چاہیے۔

سولرپینل سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے کے الیکٹرک یا واپڈا کو بیچ سکتے ہیں جبکہ یہی یونٹس جو آپ نے توانائی کمپنی کو فروخت کیے ہیں انہیں رات میں استعمال کرکے اپنا بل زیرو کرسکتے ہیں۔

سولر سسٹم نصب کرانے والوں سے کیے گئے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے اتنا بڑا سسٹم نصب کرنا پڑتا ہے جو مہینے میں کم ازکم 800 یونٹ بجلی پیدا کر سکے۔

ایک آسان کلیہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کے گھر کا لوڈ 7 کلو واٹ پر مشمل ہے تو بل صفر کرنے کے لیے 10 کلو واٹ کا نیٹ میٹرنگ والا سولر سسٹم لگا لیں کیونکہ 10 کلو واٹ والا سولر سسٹم 800 یونٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس طرح آپ کے گھر کی اوسط بجلی کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل صفر ہوجائے گا۔

ایسے بڑے سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پر چلتے ہیں۔ دن میں گھر کے استعمال سے تقریبا دگنی بجلی پیدا ہوتی ہے اور اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کو چلی جاتی ہے۔ رات کو جب سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بند ہوتی ہے تو بجلی تقسیم کار کمپنی کی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ جتنے یونٹ دن کو آپ کے سولر سسٹم نے پیدا کیے اتنے ہی آپ رات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ دن میں سولر سسٹم جو بجلی بناتا ہے ہے وہ تقریباً 20 روپے یونٹ کے حساب سے تقسیم کار کمپنی خریدیتی ہے جب کہ رات کو جو یونٹ صارفین استعمال کرتے ہیں وہ پچاس روپے کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ اوسطاً دن میں تقسیم کار کمپنی کو بیچے گئے تین یونٹس کے بدلے رات کو ایک یونٹ ملتا ہے۔

حکومت نے حال ہی میں نیٹ میٹرنگ کے ریٹ کم کرنے پر غور شروع کیا ہے اور وہ یونٹ کا ریٹ 10 روپے تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ فرق مزید بڑھ جائے گا۔

ایسے میں سولر پینل لگانے والوں کے پاس ایک حل یہ ہے بھی ہے کہ وہ نیٹ میٹرنگ کو ترک کرکے آف گرڈ سسٹم پر منتقل ہوجائیں۔ ایسے سسٹم میں دن کو پیدا ہونے والی بجلی بیٹریوں میں جمع ہوتی ہے جو رات کو استعمال کی جا سکتی ہے۔

لیکن اس کے لیے بہت بڑے بیٹری بینک کی ضرورت پڑتی ہے جو بہت مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

بہت سے صارفین آف گرڈ سسٹم کو دن کے وقت بجلی کا لوڈ کرم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اور رات کو گرڈ کی بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح ان کا بل آتا ضرور ہے لیکن کم ہو جاتا ہے۔

جہلم اپڈیٹس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دو لاکھ کا سولر سسٹم انسٹال کرانے سے آپ کے بجلی کے بل میں ماہانہ 18 ہزار روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ادویات کی فراہمی میں کسی بھی سطح پر رکاوٹ یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

18 مارچ, 2025

رمضان المبارک؛ جہلم میں ناقص سموسوں اور پکوڑوں کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

17 مارچ, 2025

عوام کیلیے بری خبر؛ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

20 دسمبر, 2023

جہلم: بجلی کے بلوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپاء ہوا ہے، کاروباری حلقے

23 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں