سوہاوہ: قاضی جمیل نائب امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب نے تحصیل سوہاوہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
قاضی جمیل نے بڑاگواہ،جنڈالہ اور ڈومیلی کادورہ کیا،شہریوں سے ملاقاتیں کیں،ممبرسازی مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔آگاہی کے علاوہ ربیع الاول کے ماہ کے سلسلہ میں درس قرآن بھی دیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے ارکنان و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سعید اختر،اصف محمود،کاظم کیانی،طارق محمود،عظمت کیانی،علی منصور سمیت دیگر موجود تھے۔
قاضی جمیل نےخطاب میں کہاکہ حافظ نعیم الرحمٰن ہی اس ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں جس میں آپ سب کو انکا ساتھ دیناہوں۔ آپ سب ممبرسازی میں حصہ لیں خودبھی اور دوستوں عزیزوں کو بھی جماعت اسلامی کا ممبربنائیں۔


