Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں چھوٹے چھوٹے پارک تعمیر کئے جائیں گے جس سے ضلع کی شکل بدل جائے گی، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں چھوٹے چھوٹے پارک تعمیر کئے جائیں گے جس سے ضلع کی شکل بدل جائے گی، بلال اظہر کیانی

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
13 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے دینہ جی ٹی روڈ پر 36 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چلڈرن پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

پارک کی تعمیر میونسپل کمیٹی دینہ کے زیر انتظام مکمل کی گئی، جسے مقامی انتظامیہ کی کوششوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور پارک میں لگائے گئے جھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ صوبے بھر میں صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول مہیا کیا جائے، اور دینہ میں اس پارک کا قیام اسی وژن کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہی ہے، اور اب وقت ہے کہ عوام اور سماجی خدمت گزار بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ "چھوٹے چھوٹے پارکوں سے ہمارے شہر اور ضلع کی مجموعی شکل بدل سکتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ایسی جگہیں جہاں ممکن ہو، وہاں بھی چھوٹے تفریحی منصوبے شروع کیے جائیں۔”

تقریب میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، میاں سجاد، راجہ جنید کیانی، راجہ ساجد نواز، نوید قریشی، ملک صداقت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس منصوبے کو سراہا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Amir Hassan Hassan نے کہا:
    14 اپریل, 2025 وقت 10:38 شام

    دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں بچوں کے لیے پارکس کے لیے جگہ مختص کی جاتی ہے۔ ہمارا ملک وہ ہے جہاں بنے ہوئے پارکس تباہ کر دیے جاتے ہیں اور اس جگہ پر قبضہ کر لیا جاتا ہے۔
    بہرحال یہ ایک احسن اقدام ہے۔ پارکس عوام کی شدید ترین ضرورت ہیں۔

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

صفائی نصف ایمان ہے اور ایک صاف ستھرا جہلم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

6 مئی, 2025

شہداء کے خون سے ہماری سرحدیں اور گھر محفوظ ہیں، صوبائی وزیر بلال اکبر خان

4 اگست, 2024

چینی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان میں جلد سولر ای بائیکس لانے کی تیاری

15 جولائی, 2024

جہلم: معروف سینئر صحافی چوہدری وسیم تبریز حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئے

6 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں