Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں آگاہی تقریب، طلباء و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں آگاہی تقریب، طلباء و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: سڑک حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم میں سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے سلسلے میں آگاہی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد، بانی حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، کالج کے پرنسپل مبشر افتخار، ریسکیورز، رضاکاروں اور سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ ضلع جہلم میں ہر سال تقریباً 6 ہزار افراد سڑک حادثات کے نتیجے میں شدید زخمی ہوتے ہیں، جبکہ 70 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک افسوسناک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثات صرف ایک فرد کو متاثر نہیں کرتے بلکہ پورے خاندان کی زندگی بدل کر رکھ دیتے ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حادثات میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے والوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور محتاط ڈرائیونگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر سفر کرنے والے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔

بانی حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے اس دن کو اپنے لیے حمزہ کی برسی کے مترادف قرار دیا، جبکہ کالج کے پرنسپل مبشر افتخار نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانے کی کوشش صدقۂ جاریہ ہے اور انسانی زندگی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کے دوران روڈ سیفٹی سے متعلق سوالات کے درست جوابات دینے والے اسکوٹی اور موٹر سائیکل سوار طلباء و طالبات میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ نوجوانوں میں دورانِ سفر حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔

بعد ازاں سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ تقریب میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، محتاط ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
16°C
Jhelum
broken clouds
16° _ 16°
33%
2 m/s
اتوار
27 °C
پیر
28 °C
منگل
28 °C
بدھ
28 °C
جمعرات
16 °C

تازہ ترین

نادرا نے شادیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا
21 نومبر, 2026
جہلم میں چلتی ٹویوٹا وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر
21 نومبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن نئی آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
21 نومبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت 5 ملزمان گرفتار
21 نومبر, 2026
جہلم: عالمی ہفتہ آگاہی برائے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد
21 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گیا، نوجوان شدید زخمی

10 ستمبر, 2026

آئیسکو سرکل جہلم کی سول لائن سب ڈویژن میں جنگل کاقانون نافذ، صارفین کے مسائل سے لاتعلقی کا اظہار

1 جولائی, 2024

تین رنگوں میں لانچ ہونے والی ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ ترین قیمت کیاہے؟

19 اگست, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا خواتین کالج اور الطاف ہائی سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

7 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں