سوہاوہ: پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ قتل، پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مقدمہ کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


