Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گھریلو سولر پینل کتنی مدت تک کارآمد رہتے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گھریلو سولر پینل کتنی مدت تک کارآمد رہتے ہیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دوسری کسی بھی چیز کی طرح سولر پینلز کی عمر یعنی پائیداری کی میعاد پر بھی بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ گھریلو سولر پینلز عام طور پر طویل المیعاد قرضوں یا لیز کے ساتھ فروخت کیے جاتے ہیں۔ خریدار بالعموم 20 سال کا معاہدہ کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سولر پینلز کی پائیداری کتنی ہوتی ہے یعنی وہ کتنی مدت تک کارآمد رہتے ہیں۔

کسی بھی سولر پینل کی کارکردگی اور پائیدار کا مدار ماحول، موسم، ماڈیول کی قسم، ریکنگ سسٹم اور دیگر بہت سے معاملات پر ہوتا ہے۔ کسی بھی سولر پینل کی کوئی ’اینڈ ڈیٹ‘ نہیں دی جاسکتی۔ بہت سے معاملات میں یہ بھی ہوتا ہے کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی کے باعث سسٹم کو ریٹائر کرنا پڑتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار میں واقع ہونے والی کمی کو ڈیگریڈیشن کہا جاتا ہے۔ نیشنل رینیوئیبل انرجی لیباریٹری کے مطابق اس کی شرح بالعموم 0 اعشاریہ 5 فیصد سالانہ ہوتی ہے۔

سولر پینل تیار کرنے والے اندازہ لگاتے ہیں کہ 25 سے 30 سال کی مدت کے دوران سولر پینل ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اُنہیں بدلنا پڑتا ہے۔ عمومی سطح پر تسلیم کی جانے ولای میعاد 25 سال ہے۔

عام سولر پینل 20 سال کی مدت میں اپنی اصل صلاحیت کے 90 فیصد کے مساوی پیداوار دیتا ہے۔ پینل کے مٹیریل کا معیار ڈیگریڈیشن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اگر مٹیریل اچھا نہ ہو تو پیداوار کا گراف 82 اعشاریہ 5 فیصد تک گر جاتا ہے۔

ڈیگریڈیشن کا تعلق ماڈیول، مٹیریل اور ٹیکنالوجی سے ہے۔ مٹیریل کا تنوع اور خراب کارکردگی بھی لیکیج اور دیگر صورتوں میں پیداوار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اچھی خاصی ڈیگریڈیشن پوٹینشیل انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن کے ہاتھوں ہوتی ہے۔ اگر اس کی مزاحمت کرنے والا مٹیریل کسی پینل میں زیادہ ہو تو اُس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

بہت سے سولر پینلز سورج کی روشنی میں شروع کے چند گھنٹوں کے دوران اپنی لائٹ انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن کے ہاتھوں اپنی استعداد کھو بیٹھتے ہیں۔

موسمی حالات بھی سولر پینلز کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ زمین کے نزدیک ہوا کی تہوں میں یا زمین کے اندر موجود حرارت بھی سولر پینلز کی کارکردی خراب کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی عمر گھٹاتی ہے۔ اس صورت میں ریئل ٹائم پیداوار بھی گھٹتی ہے اور عمر بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

مینوفیکچرر کی ڈیٹا شیٹ دیکھ کر معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جو سولر پینل خریدار جارہا ہے وہ حدت کس حد تک برداشت کرے گا یعنی اُس کی واقعی عمر کتنی رہے گی۔ غیر معمولی حدت کے دوران اچھی طرح کام کرنے والے سولر پینل، ظاہر ہے، مہنگے ملتے ہیں۔

25 سینٹی گریڈ کی معیاری حد سے زیادہ حدت کی صورت میں ریئل ٹائم کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ عمومی تاثر یا تصور یہ ہے کہ جب بلا کی گرمی پڑ رہی ہو تب سولر پینلز ڈٹ کے بجلی پیدا کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ عام سولر پینل غیر معمولی حدت میں اپنی پیداواری صلاحیت سے محروم ہوتے جاتے ہیں۔

غیر معمولی گرم موسم والے ملکوں میں بہت سے پراجیکٹس کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ شدید گرمی پڑنے سے سولر پینلز کی پیداواری صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سولر پینلز کی تنصیب کے طریقِ کار سے بھی اُن کی کارکردگی اور عمر پر اثر انداز مرتب ہوتے ہیں۔ سولر پینلز چھت سے چند انچ اوپر نصب کیے جانے چاہئیں تاکہ نیچے سے ہوا کے گزرنے کی گنجائش رہے۔ حدت کو کو ایک حد تک وصول یا قبول کرنے کے لیے پینلز مین ہلکے رنگوں والے مٹیریل استعمال کیے جانے چاہئیں۔

سی ای ڈی گرین ٹیک کی تجویز یہ ہے کہ انورٹرز اورکمبائنرز جیسے دھوپ اور حدت میں کام کرنے کے حوالے سے حساس آلات کو سایہ دار جگہوں پر رکھنا چاہیے۔

تیز ہوائیں چلنے سے سولر پینلز ہلتے اور جھولتے ہیں۔ اس صورت میں اُن میں باریک کریک پڑ جاتے ہیں۔ یہ کریک اُن کی کارکردگی پر شدید منفی اثرات مرتب کرتے ہیں یعنی پیداوار گھٹ جاتی ہے۔ یہ خرابی بالعموم ریکنگ کی غلطی یا خامی سے پیدا ہوتی ہے۔ سولر پینلز کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہوا کو کس حد تک برداشت کرتے ہیں۔

بارش، ژالہ باری اور برف باری کی صورت میں سولر پینلز کی محض کارکردگی متاثر نہیں ہوتی بلکہ اُن کی عمر میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ برف باری میکینکل لوڈ اٹھانے کی صلاحیت گھٹادیتی ہے۔ بہت سے لوگ برف ہٹانے کے عمل میں پینلز کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں، اُن میں کریک پڑ جاتے ہیں۔

سولر پینلز کی ممکنہ عمر کے تعین کے لیے اسٹینڈرڈز ٹیسٹنگ کروانی چاہیے تاکہ سرٹفیکیشن ممکن ہو۔ انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن نے معیارات مقرر کیے ہیں جو مونو اور پولیکرسٹلین پینلز پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔ ’انرجی سیج‘ کا کہنا ہے کہ IEC 61215 کا معیار سولر پینلز کی عمدگی کارکردگی اور پائیدداری کا ضامن ہے۔

سولر پینلز کی مکمل ناکامی کا تناسب بہت معمولی ہے۔ این آر ای ایل نے 2000 سے 2015 کے دوران امریکا میں نصب کیے جانے والے 50 ہزار اور دیگر ممالک میں نصب کیے جانے والے 4500 سولر پینلز کا جائزہ لے کر بتایا کہ ہر 10 ہزار میں صرف 5 سولر پینل مکمل ناکام رہتے ہیں۔ 1980 اور 2000 کے دوران سولر پینلز کی کارکردگی نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف

19 اپریل, 2024

معاشی خدشات پاکستانیوں کو بدستور پریشان کر رہے ہیں، سروے

1 مارچ, 2025

عیدالفطر پر نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانئے

7 مارچ, 2026

دینہ میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

26 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں