Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے 4 بھائی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پریورپی ملک جانے کی کوشش میں ایئرپورٹ پر پکڑے گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے 4 بھائی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پریورپی ملک جانے کی کوشش میں ایئرپورٹ پر پکڑے گئے

عادل چوہدریویب ڈیسک
عادل چوہدری
ویب ڈیسک
2 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے چار بھائی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوانیا جانے کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز پر یورپی ملک لتھوانیا جانے کی کوشش کرنے والے جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی نامی چاروں بھائی باکو، آذربائیجان جانے والی پرواز J2144 سے سفر کر کے بعد ازاں لتھوانیا پہنچنے کا منصوبہ رکھتے تھے، تاہم امیگریشن چیک کے دوران ان کے سفری دستاویزات مشکوک پائے گئے۔

@jhelumupdates جہلم کے 4 بھائی یورپی ملک جانے کی کوشش میں ایئرپورٹ پر پکڑے گئے #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #foryou #viralvideo #breakingnews #viralvideos #foryoupagе #islamabad #airport #baku #lithuania #jhelum #viral #trending #tiktok ♬ original sound – Jhelum Updates

مزید جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ ان کے پیش کردہ لتھوانیا کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی ہیں، جس کے بعد انہیں آف لوڈ کر کے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ چاروں بھائیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایجنٹ کا اشتہار دیکھ کر اس سے رابطہ کیا تھا، جس نے انہیں جعلی ریزیڈنٹ کارڈ فراہم کیے۔ اس مقصد کے لیے ان افراد نے مجموعی طور پر 8 ہزار یورو مختلف آن لائن ذرائع سے ایجنٹ کو ادا کیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس قسم کے فراڈ کے پیچھے سرگرم ایجنٹ سادہ لوح افراد کو سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے جھانسے میں لیتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر یا ویزہ کے حصول کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا مستند ذرائع سے رجوع کریں اور اپنی ذاتی معلومات یا دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قانونی گرفت میں لانے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

1 اپریل, 2025

گھریلو گیس صارفین کیلئے نرخ رواں ماہ سے دگنے

12 اکتوبر, 2023

جہلم: ڈی ایچ اے لاہور میں 16 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان دینہ میں پولیس ناکہ بندی توڑ کر بھاگ گئے، سرچ آپریشن جاری

16 مارچ, 2026

جہلم: رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

20 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں