پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیت چار گھروں سے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں مسلح ڈکیت چکری کرم خان میں جاوید نامہ شخص کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا جبکہ چکری کرم خان میں ہی محمد تنویر کے گھر سے مسلح ڈاکو موٹر سائیکل، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور کی بھٹو کالونی میں ایک گھر سے ٹریکٹر کی بیٹریاں جبکہ پنڈی سید پور میں ہی مدنی موٹر سائیکل والے کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی زیورات لے اڑے۔
ایک ہی رات میں چار مختلف علاقوں میں مسلح ڈکیتوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
سماجی رفاعی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔