جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر انٹر یونٹ سپورٹس کے تحت کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس جہلم میں بیڈمنٹن کے میچ میں مہمان خصوصی محمد حسیب راجہ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، شیخ اکرام الحق ایڈوکیٹ صدر بار جہلم، مسعودالحسن پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور محمدطارق تحصیل سپورٹس انچارج جہلم نے خصوصی شرکت کی۔
بیڈمنٹن میچز میں راولپنڈی پولیس،اٹک پولیس،چکوال پولیس،ٹریفک وارڈن راولپنڈی اور جہلم پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ جہلم پولیس اورٹریفک وارڈن راولپنڈی کے درمیان کھیلا گیا جو ٹریفک وارڈن راولپنڈی نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے اختتام پر محمد حسیب راجہ ایس پی انویسٹی گیشن اور شیخ اکرام الحق صدر بار جہلم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ نے کہا کہ جسمانی وذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت نہایت ضروری ہے، کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔